کیا

 

Why

مجھے COVID-19 کی ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟


ویکسین لگوانے کے بعد آپ کے COVID-19 کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہيں۔ اگر آپ اس کے باوجود بھی انفیکشن کا شکار ہوجائيں تو شدید ضمنی اثرات، ہسپتال میں داخل ہونے، یا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہيں۔ COVID-19 کا شکار ہونے کے باوجود بھی ویکسین لگوانا بہتر رہے گا کیونکہ یہ زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وائرس کی افزائش اور شکل بدل کر موجودہ ویکسینز سے مزاحمت رکھنے والی اشکال اختیار کرنے سے روکنے کے لیے ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ وائرس صرف انفیکشن کے شکار افراد میں شکل تبدیل کر سکتا ہے۔ لوگوں کو پوری طرح ویکسین لگنے کی صورت میں وائرس کو شکل تبدیل کرکے مزید اقسام تخلیق کرنے کا موقع نہيں ملے گا۔ COVID-19 وائرس کے خلاف ہمارا بہترین تحفظ ویکسین لگوانا ہے۔




مجھے دوسری خوراک کیوں درکار ہے؟


اگر آپ کو پہلی خوراک کے وقت Pfizer، Moderna یا AstraZeneca لگوایا گیا تھا تو آپ کو مکمل طور پر ویکسینیٹ ہونے کے لیے دوسری خوراک کی ضرورت ہے۔ مکمل ویکسینیشن آپ کو    COVID-19 سے سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اپنی پہلی خوراک کے 2 ہفتوں بعد سے آپ جزوی طور پر تحفظ یافتہ ہوں گے، لیکن آپ کی دوسری خوراک تمام موجودہ اقسام سے زيادہ مؤثر، طویل المیعاد تحفظ فراہم کرے گا۔




اجتماعی مدافعت کیوں ضروری ہے؟


اجتماعی مدافعت اس وقت ممکن ہوتی ہے جب زیادہ تر افراد کسی مخصوص مرض کے خلاف مدافعت رکھتے ہيں، جس سے اس مرض کے پھیلنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ اجتماعی مدافعت ویکسینیشن حاصل کرنے سے قاصر افراد، جیسے کہ نومولود بچوں، کو وائرس کا شکار ہونے کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اجتماعی مدافعت تک پہنچنے کے لیے ویکسینیشن نہایت اہم ہے۔ خسرہ، ممپس، پولیو اور چیچک ایسے وبائی امراض ہيں جو پہلے بہت عام تھے۔ ویکسینز کی بدولت، ہم نے ان تمام وبائی امراض کے خلاف اجتماعی مدافعت حاصل کرلی ہے۔ اب یہ امراض ان ممالک میں بہت کم پائے جاتے ہيں جہاں ویکسینیشن کی شرح بہت زيادہ ہے۔ COVID-19 کے خلاف اجتماعی مدافعت حاصل کرنے کے لیے، ہر اہل شخص کا ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ ہم جتنی جلدی پوری طرح ویکسین لگوائيں گے، اتنی ہی جلدی زندگی معمول پر واپس آسکے گی۔





 

Why

مجھے COVID-19 کی ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟


ویکسین لگوانے کے بعد آپ کے COVID-19 کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہيں۔ اگر آپ اس کے باوجود بھی انفیکشن کا شکار ہوجائيں تو شدید ضمنی اثرات، ہسپتال میں داخل ہونے، یا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہيں۔ COVID-19 کا شکار ہونے کے باوجود بھی ویکسین لگوانا بہتر رہے گا کیونکہ یہ زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وائرس کی افزائش اور شکل بدل کر موجودہ ویکسینز سے مزاحمت رکھنے والی اشکال اختیار کرنے سے روکنے کے لیے ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ وائرس صرف انفیکشن کے شکار افراد میں شکل تبدیل کر سکتا ہے۔ لوگوں کو پوری طرح ویکسین لگنے کی صورت میں وائرس کو شکل تبدیل کرکے مزید اقسام تخلیق کرنے کا موقع نہيں ملے گا۔ COVID-19 وائرس کے خلاف ہمارا بہترین تحفظ ویکسین لگوانا ہے۔




مجھے دوسری خوراک کیوں درکار ہے؟


اگر آپ کو پہلی خوراک کے وقت Pfizer، Moderna یا AstraZeneca لگوایا گیا تھا تو آپ کو مکمل طور پر ویکسینیٹ ہونے کے لیے دوسری خوراک کی ضرورت ہے۔ مکمل ویکسینیشن آپ کو    COVID-19 سے سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اپنی پہلی خوراک کے 2 ہفتوں بعد سے آپ جزوی طور پر تحفظ یافتہ ہوں گے، لیکن آپ کی دوسری خوراک تمام موجودہ اقسام سے زيادہ مؤثر، طویل المیعاد تحفظ فراہم کرے گا۔




اجتماعی مدافعت کیوں ضروری ہے؟


اجتماعی مدافعت اس وقت ممکن ہوتی ہے جب زیادہ تر افراد کسی مخصوص مرض کے خلاف مدافعت رکھتے ہيں، جس سے اس مرض کے پھیلنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ اجتماعی مدافعت ویکسینیشن حاصل کرنے سے قاصر افراد، جیسے کہ نومولود بچوں، کو وائرس کا شکار ہونے کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اجتماعی مدافعت تک پہنچنے کے لیے ویکسینیشن نہایت اہم ہے۔ خسرہ، ممپس، پولیو اور چیچک ایسے وبائی امراض ہيں جو پہلے بہت عام تھے۔ ویکسینز کی بدولت، ہم نے ان تمام وبائی امراض کے خلاف اجتماعی مدافعت حاصل کرلی ہے۔ اب یہ امراض ان ممالک میں بہت کم پائے جاتے ہيں جہاں ویکسینیشن کی شرح بہت زيادہ ہے۔ COVID-19 کے خلاف اجتماعی مدافعت حاصل کرنے کے لیے، ہر اہل شخص کا ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ ہم جتنی جلدی پوری طرح ویکسین لگوائيں گے، اتنی ہی جلدی زندگی معمول پر واپس آسکے گی۔





کیسے

 

How

mRNA COVID-19 کی ویکسینز کس طرح کام کرتی ہيں؟


کینیڈا میں سب سے وسیع پیمانے پر ملنے والی ویکسینز Pfizer اور Moderna ہیں۔ یہ ویکسینز آپ کے جسم کو خود کو    COVID-19 سے محفوظ رکھنا سکھانے کے لیے mRNA کا استعمال کرتی ہيں۔ mRNA ایک ایسا سالمہ ہے جو آپ کے خلیوں کو پروٹینز بنانے کے متعلق ہدایات فراہم کرتا ہے۔ mRNA کی ویکسین آپ کے خلیوں کو    COVID-19 وائرس پر موجود مخصوص سپائک پروٹین بنانے کی ہدایات فراہم کرتا ہے۔ آپ کا جسم سپائک پروٹین بنانے کے بعد mRNA کی ہدایات توڑ کر انہيں ہٹا دیتا ہے۔ سپائک پروٹینز آپ کے نظام مدافعت کو اینٹی باڈيز بنانے پر اکساتی ہیں۔ اگر سپائک پروٹینز دوبارہ سامنے آئيں تو اینٹی باڈيز انہيں پہچان کر تباہ کردیں گے، جس سے COVID-19 کے انفیکشنز کی روک تھام ممکن ہوگی یا COVID-19 انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی علامات کم ہو جائیں گی۔
آپ کے جسم کو سپائک پروٹین یاد دلانے اور مزید اینٹی باڈيز بنانا یاد دلانے کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے تاکہ آپ اور زیادہ مکمل طور پر وائرس سے تحفظ یافتہ ہوں۔




مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ    COVID-19 کی ویکسین مؤثر اور محفوظ ہے؟


COVID-19 کی ویکسینز نے کینیڈا میں منظور کی جانے والی دوسری ادویات اور ویکسینز ہی کی طرح جائزے اور منظوری کی کارروائیوں کی تعمیل کی ہیں۔۔ نظرثانی کی اس کارروائی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام کو لگانے سے پہلے یہ ویکسینز محفوظ اور مؤثر ہوں۔ منظوری حاصل کرنے کے لیے ہر COVID-19 ویکسینز جن مراحل سے گزری تھیں وہ درج ذیل ہيں:

  1. اکتشافی: یہ ویکسین اس جیسے دوسرے وائرسز کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی موجودہ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بنائے گئی تھی۔
  2. پری کلینکل: اس ویکسین کو خلیوں اور جانوروں پر ٹیسٹ کیا گيا تھا تاکہ یہ جاننے کے لیے کہ کیا اسے انسانوں پر آزمایا جاسکتا ہے، ابتدائی معلومات حاصل کی جا سکیں۔
  3. کلینکل ٹرائلز: ان ٹرائلز میں ویکسین کی اثر انگیزی* اور محفوظ ہونے کی حالت کے متعلق سوالات کے جوابات جاننے کے لیے دو قسم کے گروپس کا موازنہ کیا گیا تھا، جس میں سے ایک کو ویکسین لگائی گئی تھی، اور دوسرے کو نہيں لگائی گئی تھی۔
  4. مرحلہ I: محفوظ خوراک، ضمنی اثرات اور آیا اس سلسلہ میں کوئی بڑی حفاظتی تشویشات تھیں کے تعین کے لیے اس ویکسین کو چھوٹے گروپس (دسیوں افراد پر مشتمل) پر ٹیسٹ کیا گیا۔
  5. مرحلہ II: اس ویکسین کی کارکردگی، بہترین خوراک، اور اس کے محفوظ ہونے کی حالت کی تصدیق کے لیے اسے بڑے گروپس (سینکڑوں افراد پر مشتمل) پر ٹیسٹ کیا گيا تھا۔
  6. مرحلہ III: اس ویکسین کی بیماری کی روک تھام کے حوالے سے اثر انگیزی* اور دیگر ضمنی اثرات کا تعین کرنے کے لیے اسے مزید بڑے گروپس (ہزاروں افراد پر مشتمل) میں ٹیسٹ کیا گيا تھا۔
  7. منظوری : تمام ٹرائلز میں اچھے سے ریکارڈ کردہ ڈيٹا حاصل ہونے کے بعد، Health Canada کو خود مختار جائزے کے لیے ایک درخواست ارسال کی گئی۔ صحت کے ماہرین کے علیحدہ گروپس نے تمام کلینکل ٹرائلز کا جائزہ لے کر اس بات کو یقینی بنایا کہ انہوں نے درست طریقہ کار کا استعمال کیا تھا اور ڈيٹا کی درست طریقے سے رپورٹنگ کی تھی۔ یہ عوام کو ویکسینلگانے کی منظوری دینے کے لیے مطلوبہ اعلی ترین معیار ہے۔
  8. جاری نگرانی (مرحلہ IV): Health Canada باقاعدگی کے ساتھ منظورشدہ ویکسینز کے متعلق معلومات کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ مرحلہ محفوظ ہونے کی حالت کی نگرانی، مخصوص ذیلی گروپس میں ویکسین کی اثر انگیزی کی جانچ، اور مامونیت کی مدت کے مطالعے پر مشتمل ہوتا ہے۔
کلینکل ٹرائلز اور منظوری کی کارروائیوں کو مکمل ہونے میں کئی سال لگتے ہيں، لیکن COVID-19 کی ویکسینز کو وافر مقدار میں فنڈنگ ملی اور یہ متعدد حکومتی اور تحقیق کے اداروں کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے۔ اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں دنیا بہت کم عرصے میں محفوظ اور مؤثر ویکسینز کو منظور کرنے میں کامیاب رہی۔
*اثر انگیزی کا مطلب وہ درجہ ہے جس تک کوئی ویکسین کسی کلینکل ٹرائل جیسے مثالی اور کنٹرول شدہ ماحول میں بیماری کی روک تھام میں کامیاب رہتی ہے۔ اثر انگیزی کا مطلب ہے کہ ویکسین حقیقی دنیا میں کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔




COVID-19 ویکسینز کی کیا قیمت ہے؟


کینیڈا میں تمام   COVID-19 ویکسینز ہر کسی کے لیے بالکل مفت ہے، اس صورت میں بھی جبکہ آپ کے پاس ہیلتھ کارڈ یا شہریت/ مستقل رہائشی امیگریشن کی حیثیت نہ ہو۔ اپنے قریب کلینک تلاش کرنے کے لیے کہاں (WHERE) کے ٹیب پر کلک کریں۔




مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میں    COVID-19 ویکسین کے لیے اہل ہوں یا نہيں؟


آنٹاریو میں اگر آپ کی عمر 12 سال سے زائد ہے تو آپ ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ بعض کلینکس میں ویکسین حاصل کرنے کے لیے آنٹاریو کا ہیلتھ کارڈ درکار ہے، لیکن ایسی کئی پاپ اپ ویکسینیشن کی سائٹس ہیں جہاں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہيں ہے۔ اگر آپ ایک ایسی کلینک کی تلاش میں ہیں جہاں رکاوٹیں کم ہوں (مثال کے طور پر جہاں نگرانی نہ ہوتی ہو، شناختی دستاویزات کی ضرورت نہ ہو، اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہ ہو)، تو ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہيں! براہ مہربانی ہمیں اس پتے پر ای میل کریں outreach@missinformed.ca اور ہمارا ایک ٹیم ممبر آپ کے قریب ایک ایسا کلینک تلاش کرنے میں مدد کرے گا جہاں رکاوٹیں کم ہوں گی۔




مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ COVID-19 کی ویکسین کی ٹیسٹنگ ایسے افراد    پر ہوئی تھی جو میری طرح دکھتے ہيں؟


ویکسین کے ٹرائلز میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور نسلی اقلیتوں کی نمائندگی بہت ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ویکسین مختلف آبادیوں کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے۔ کینیڈا میں منظور شدہ ویکسین بنانے والی دو بنیادی کمپنیاں Pfizer اور Moderna ہیں۔ دونوں مینوفیکچررز نے اپنی متعلقہ ویکسینوں کے لیے بڑے پیمانے پر ٹرائلز انجام دیے تھے؛ ان ٹرائلز کا آبادی سے وابستہ ڈیٹا کا خاکہ مندرجہ ذیل ہے۔ ان ٹرائلز کے شرکت کنندگان نے COVID-19 کا ٹیکہ یا پلیسیبو (ویکسین کے بغیر انجکشن) لگوانے کے لیے اپنی باخبر رضامندی دی تھی۔ کس کو ویکسین دی گئی اور کسے پلیسیبو، اس کا فیصلہ بے ترتیب طریقے سے کیا گیا تھا اور نہ تو شرکت کنندہ اور نہ ہی محقق کو معلوم تھا کہ کس کو کونسا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔
ان ٹرائلز کے علاوہ کینیڈا میں رہائش پذیر لاکھوں افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ آپ کی کمیونٹی کے بہت لوگوں کو ویکسین پہلے ہی لگ چکی ہوگی! اپنی کمیونٹی کے ان افراد سے بات کرنے کی کوشش کریں جنہيں ویکسین لگ چکی ہے اور ان کے تجربات کے متعلق معلوم کریں۔




کتنے لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے؟


آنٹاریو میں رہائش پذیر %62 افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگ چکی ہے۔




اگر مجھے کام سے چھٹی نہ ملے تو میں ویکسین کیسے لگوا سکتا/سکتی ہوں؟


اگر آپ انٹاریو میں رہتے ہیں تو آپ اپنی ویکسین لگوانے کے لیے ملازمت کے تحفظ کے ساتھ وبائی امراض کی ایمرجنسی کی چھٹی کے اہل ہيں۔ آجرین کے لیے اہل ملازمین کو    COVID-19 سے وابستہ مخصوص وجوہات کے لیے تین روز تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینا لازمی ہے۔ اس میں ویکسین لگوانے کے لیے اور ویکسین کے ضمنی اثرات ہونے کی صورت میں چھٹی لینا شامل ہیں۔ آجر آپ کو ویکسین لگوانے یا ویکسین کے ضمنی اثرات کے باعث گھر پر آرام کرنےکے لیے چھٹی لینے کی وجہ سے ملازمت سے فارغ نہيں کر سکتے۔ 25 ستمبر 2021 تک    Ontario COVID-19 Worker Income Benefit نافذ رہے گا۔ Ontario COVID-19 Worker Income Benefit کے متعلق مزید جاننے کے لیے یہاں پڑھیں





 

کہاں

آنٹاریو میں ویکسین کئی جگہوں سے لگوایا جا سکتا ہے۔ اس میں فارمیسیاں، ڈاکٹر کے دفاتر، ہسپتال اور پاپ اپ کلینکس شامل ہیں۔ اگر آپ کو اپنی ضروریات کے مطابق ویکسینیشن کلینک تلاش کرنے میں مدد درکار ہو تو براہ مہربانی ہمیں ای میل بھیجیں: outreach@missinformed.ca۔ 

اپنا قریب ترین ویکسین کلینک تلاش کرکے ویکسینیشن لگوائيں۔

 

ذیل کے لنک سے اپنی اپائنٹمنٹ بک کریں

 

عام سوالات

Is it safe to mix vaccines?


It is safe to mix the COVID-19 vaccines. Mixing vaccines is not a new idea. It has been done in the past with Ebola, flu shots, and hepatitis vaccines. 

 

Mixing Astrazeneca with mRNA

New evidence suggests mixing AstraZeneca with an mRNA vaccine (Pfizer, Moderna) is highly effective and safe. There is also no known risk of blood clots with the Pfizer or Moderna vaccines. If you got Astrazeneca as your first dose, it is recommended you get either Pfizer or Moderna as your second dose. However, you can also get a second dose of Astrazeneca if you had no severe issues with your first dose. Once you have two doses, you are fully vaccinated and have the greatest protection against COVID-19.

 

Mixing mRNA with mRNA

The mRNA vaccines (Pfizer, Moderna) can also be mixed because they are so similar. Vaccines from different companies can be mixed when they:

  1. Have the same purpose

  2. Are used in the same populations

  3. Work in the same way

  4. Are equally safe

  5. Are equally effective

Looking at all these characteristics, the Pfizer and Moderna vaccines are pretty much the same. This means that if you got Pfizer as your first shot, you can get Moderna as your second. If you got Moderna first, you can get Pfizer second.

The most important thing is to get the first vaccine available to you!

 

تقریب میں شرکت کریں

براہ مہربانی نوٹ کريں کہ تقریبات انگریزی میں پیش کی جائيں گی۔ اگر آپ کو ترجمان درکار ہو تو براہ مہربانی ہم سے 5 روز پہلے اس پتے پر رابطہ کریں outreach@missinformed.ca اور ہم آپ کو معاونت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

SUPPORTING FRIENDS + FAMILY

August 11, 2021 - 6-7pm EST

This event will teach you everything you need to know about vaccines and how to educate friends and family.

ASK-AN-EXPERT.jpg

ASK AN EXPERT

To Be Announced

We invite you to join us to ask your vaccine-related questions to our panel of health experts from across Ontario.

TO BE ANNOUNCED